لاہور ہائیکورٹ،چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ،چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف وفاقی ...
لاہور ہائیکورٹ،چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست مسترد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کر دی، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قراردینے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست کی سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم کے روبرو وفاقی حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ فوری طور پرنیاچیئرمین پیمرانہیں لگایا جاسکتا ،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت فیصلے پرعمل درآمد روک دیا جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کوفیصلے سے کوئی مسئلہ ہے تو اپیل دائرکریں ،عدالت ابصارعالم کی تعیناتی کالعدم قراردے چکی ہے لہٰذانیاچیئرمین پیمرا لگایاجائے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -