’’آپ نے کتنی بار چھینکیں ماریں‘‘ رات کو خواب میں چھینکیں مارنے کے بعد اس کی تعبیر لازمی جان لیں،یہ کس چیز کی علامت ہیں جان کر حیران ہوجائیں گے
لاہور(نظام الدولہ)چھینک صحت اور بیماری کی علامت ہے۔خواب میں اسکے معنی مختلف ہیں۔ معبرین کے مطابق خواب میں چھینکنے کا مطلب ہے کسی مبہم چیز کے متعلق وضاحت ہونا۔یا اس پر اللہ کی رحمت ہونا۔اگر کوئی انسان خواب میں چھینک مارنا چاہے اور اس میں دقت کا سامنا کرتا ہے تو اسے پیسہ کمانے میں مشکل پیش آئے گی۔خواب میں چھینک مارنے کے بعد اس نے الحمد اللہ کہا ہے ،اگر وہ بیمار ہے تو اسکو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے ،اگر تندرست ہے تو اسکی کوئی مراد پوری ہوگی اور کوئی اس پر احسان کرے گا۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
خواب میں بیک وقت تین چھینکیں مارنا نیکی اور خوشی کی علامت ہے۔تاہم بہت زیادہ چھینکیں مارنے کا مطلب ہے اسکی مراد مشکل سے پوری ہوگی۔خواب میں چھین مارتے ہوئے اگر ریشہ دارلعاب ناک سے بہنے لگا ہے تو ایسے شخص کے خلاف لوگ بری باتیں کریں گے۔بعض معبرین کے مطابق ناک سے کوئی چیز نکل کر کودی ہے تو اس چیز کی خاصیت کے مطابق اسکے ہاں بیٹا پیدا ہوگا۔یا پھر ناک سے صرف پانی نکلا ہے تو اس کا مطلب بھی یہی ہے ۔(واللہ اعلم الصواب)