کچھ مائنڈ سیٹ محب وطن لوگوں کو بدظن کر رہے ہیں،سیاست میں نہ آتاتوکیس نہ بنتا،مصطفی کمال

کچھ مائنڈ سیٹ محب وطن لوگوں کو بدظن کر رہے ہیں،سیاست میں نہ آتاتوکیس نہ ...
کچھ مائنڈ سیٹ محب وطن لوگوں کو بدظن کر رہے ہیں،سیاست میں نہ آتاتوکیس نہ بنتا،مصطفی کمال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کچھ مائنڈ سیٹ محب وطن لوگوں کو بدظن کر رہے ہیں،میں سیاست میں نہ آتاتوکیس نہ بنتا، میری سیاسی جدوجہدکے بعدیہ کیس بنایاگیا،نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا ہے کہ میری پارٹی مشہورنہیں ہوتی تویہ لیٹرنہیں ملتا،کوئی آئن سٹائن سوچ رہاہے کہ مجھ پرلاک لگایاجائے، ان کاکہناتھا کہ میں نے5 سال تک راتیں جاگ کرکراچی کوبنایااوراپنے ہاتھوں سے300 ارب روپے خرچ کئے ہیںاوررنگ ونسل کے امتیازکے بغیرلوگوں کی خدمت کی،سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کاکوئی الزام نہیں ،اس شہرمیں میرایااہل خانہ کاشادی ہال یازمین نہیں،اورنہ ملک سے باہر میری کوئی پراپرٹی ہے،مصطفی کمال نے کہا کہ کل لیٹرآیاکہ میں حاضر ہوںاور میں آج دوسری بار نیب میں پیش ہو گیاانہوں نے کہا کہ میری نظامت کے زمانے کامسئلہ ہے جو کچھ بھی نہیں ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -