چیئرمین پیمرا کے بعد عدالت نے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

چیئرمین پیمرا کے بعد عدالت نے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو فوری عہدے سے ہٹانے کا ...
چیئرمین پیمرا کے بعد عدالت نے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیمرا کے بعد عدالت نے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، جسٹس شاہد کریم نے درخواست کی سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی مدت ملازمت 4 سال پہلے ختم ہوچکی ،مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود اسماعیل شاہ کام کررہے ہیں،ان کا عہدے پر رہنا قانون کی خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے ۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کوعہدے سے ہٹانے کاحکم دے دیا اور 30 روز میں نیا چیئرمین لگانے کا حکم دے دیا،وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی کی یقین دہانی کرادی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -