36 بچوں کے باپ پاکستانی کو اس کی بیگم نے سب سے بڑی خوشخبری سنادی، پورا پاکستان دنگ رہ گیا

36 بچوں کے باپ پاکستانی کو اس کی بیگم نے سب سے بڑی خوشخبری سنادی، پورا پاکستان ...
36 بچوں کے باپ پاکستانی کو اس کی بیگم نے سب سے بڑی خوشخبری سنادی، پورا پاکستان دنگ رہ گیا

  

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے گلزار خان کے گھر 37 ویں بچے کی پیدائش سے ان کا آنگن خوشیوں سے بھرگیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ گلزار خان کے گھر 37 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد گھر میں ہر کوئی خوش ہے، زچہ و بچہ بھی صحتمند ہیں۔ گلزار خان نے چوتھی شادی کرکے مزید بچے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے وہ بچوں کی پرورش ٹھیک طریقے سے نہیں کرپارہا اس لیے حکومت اس کیلئے وظیفہ کا بندوبست کرے تاکہ وہ اپنے بچوں کو صحت و تعلیم کی اچھی سہولیات مہیا کر سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -