عمران خان کا فاٹا انضمام معاملے پرحکومت کوڈیڈ لائن دینے کافیصلہ ،مراد سعید کو ٹاسک سونپ دیا

عمران خان کا فاٹا انضمام معاملے پرحکومت کوڈیڈ لائن دینے کافیصلہ ،مراد سعید ...
عمران خان کا فاٹا انضمام معاملے پرحکومت کوڈیڈ لائن دینے کافیصلہ ،مراد سعید کو ٹاسک سونپ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فاٹا انضمام کے معاملے پرحکومت کوڈیڈ لائن دینے کافیصلہ کر لیا اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو ٹاسک سونپ دیا، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج اور واک آﺅٹ کے باوجود فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کئے جانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو ڈیڈ لائن دینے کا فیصلہ کیا ہے اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو ٹاسک دے دیا ،انہوں نے کہا کہ فاٹاانضمام کے معاملے پر حکومت کو ڈیڈلائن دی جائے اگر حکومت پھر بھی فاٹا اصلاحات بل پیش نہیں کرتی تو پھر آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -