بیگم ناراض، پاکستانی شوہر منانے کیلئے سسرال پہنچ گیا لیکن بات نہ بننے پر اپنی اہلیہ کے جسم کا ایک حصہ کاٹ ڈالا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک)ڈیرہ غازی خان میں خاوند نے مبینہ طور پر گھریلو تنازعے پر اپنی اہلیہ کی ناک کاٹ دی جبکہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزم راشد حسین اور اس کی اہلیہ ثمنیہ بی بی کے درمیان گھریلو نوعیت کے معاملات پر تنازع تھا جس کے بعد اس کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔جب ملزم راشد حسین اپنی ناراض اہلیہ کو منانے کے لیے سسرال پہنچا تو دونوں کے درمیان صلح میں ناکامی کے بعد ملزم راشد نے تیز چھری سے ثمینہ بی بی کی ناک ٹاک دی اور فرار ہو گیا۔خاتون کے اہل خانہ نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے متاثرہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ خاتوں کو طبی امداد فراہم کیں۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔