پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں اور کون کونسے اعزازاپنے نام کررکھے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں اور کون کونسے ...
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہوگئیں اور کون کونسے اعزازاپنے نام کررکھے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  

کراچی(ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 33 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ڈراما سیریل ’ہم سفر‘سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی سالگرہ کے موقعے پر ان کے 8 سالہ بیٹےاذلان کے ساتھ کیک کاٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان کا شمار برصغیر کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے۔ ماہرہ خان پاکستانی فلم انڈسٹری سمیت بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی یکساں مقبول ہیں اور بھارت میں ان کے کروڑوں چاہنے والے موجود ہیں جن میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سمیت متعدد فنکار شامل ہیں۔

ماہرہ خان میزبانی اور ماڈلنگ کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ماہرہ نے زندگی میں اس مقام تک پہنچنے کے لیے کڑی محنت کی ہے اورآج ان کا شمار پاکستان کی بااثر خواتین میں ہوتا ہے۔ ماہرہ خان نے کئی مواقعوں پر اپنی صلاحیتوں اور کام سے بیرون ممالک میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

فلم رئیس:

ویسے تو پاکستان کی کئی اداکاراو¿ں نے بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں اداکارہ میرا اور حمائمہ ملک وغیرہ شامل ہیں لیکن ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘میں کام کرکے بیرون ملک پاکستان کا نام روشن کیا۔ فلم میں ماہرہ کی اداکاری کو پاکستان کے ساتھ بھارتی عوام نے بھی بے حد پسند کیا۔

بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ:

ماہرہ خان کی صلاحیتوں اور خوبصورتی کو پاک بھارت سمیت دنیا بھر میں پزیرائی حاصل ہوئی۔ رواں سال جولائی میں انہوں نے 8 ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں شرکت کرکے دو ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔

گلوبل گرلزایجوکیشن:

ماہرہ خان نے دبئی گلوبل ایجوکیشن اوراسکلز فورم میں خواتین کی تعلیم اور صنفی مساوات پر اظہار خیال کرکے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کئے۔ اس ایونٹ میں انہوں نے اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ استاد ہماری زندگیوں کے لیے لازمی ہیں۔ ماہرہ کا تقریب میں کہنا تھا کہ میں اس وقت یہاں آپ کے سامنے موجود ہوں صرف اس وجہ سے کہ میرے اسا تذہ نے مجھے سمجھا۔

بااثر خاتون :

حال ہی میں دبئی میں منعقد ہونےو الے مسالہ ایوارڈ میں ماہرہ خان کوایشیا کی بااثر خاتون کے ایوارڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ انہیں خواتین کے لیے اپنی آواز اٹھانے کے لیے دیا گیا۔

پرکشش خاتون:

رواں سال ماہرہ خان کو برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایک بار پھر ایشیا کی پر کشش خاتون کے اعزاز سے نوازا۔ ماہرہ خان یہ اعزاز مسلسل 3 سالوں سے حاصل کررہی ہیں۔ اس بارے میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ وہ ایشیا کی پرکشش خاتون کا اعزاز حاصل کرکے بے انتہا خوش ہیں۔

مزید :

تفریح -