انصاف یونٹی کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام کرکٹ میچ

انصاف یونٹی کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام کرکٹ میچ
انصاف یونٹی کرکٹ لیگ کے زیر اہتمام کرکٹ میچ

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) عوام الناس کی تفریح طبع اور کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے گزشتہ دنوں دبئی میں انصاف یونٹی کرکٹ لیگ کے زیراہتمام کرکٹ میچز ہوئے جس میں امارات بھر سے چھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان تحریک انصاف دبئی کے زیر اہتمام یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا۔ چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جنہوں نے آپس میں میچ کھیلے۔ ٹورنامنٹ میں ابوظہبی ٹائیگرز، عجمان سٹارز، دبئی ایگل، شارجہ سٹارز، اٹک سپر سٹارز اور یو اے ای پینتھرز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان افسر اعوان نے کیا جبکہ پی ٹی آئی کی دیگر قیادت جن میں چودھری عبیدا للہ آف ڈوئیاں، چودھری دلاور، کرامت اللہ خان، جناب جان صاحب، چودھری نوید، چودھری لیاقت، شاہد نذیر وڑائچ، کامران ریاض اور علیم شاہ شامل تھے نے بھی ایونٹ میں حصہ لیا۔

امارات میں پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ٹورنامنٹ ذوق و شوق سے دیکھا اور ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی گئی۔ مینجمنٹ ٹیم کے ممبران میں کامران ریاض، قمر عباس، اجمل سعید، جمشید فاضل، عمر جہانگیر خان اور سجاد حسین عباسی شامل ہیں۔ آخری مقابلہ یو اے ای پینتھرز اور ابوظہبی ٹائیگرز کے درمیان ہوا جو فائنل ٹائی ہونے کے بعد ابوظہبی ٹائیگرز نے اپنے نام کرلیا۔ اچھا کھیل پیش کرنے پر متذکرہ دونوں دونوں ٹیموں کو حوصلہ افزائی کے طور پر ٹرافیاں دی گئیں جبکہ کامیاب ایونٹ کرانے پر سجاد حسین عباسی کو اعزازی شیلڈ دی گئی۔ پی ٹی آئی دبئی کی ایونٹ مینجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ کو فروغ اور یہاں مقیم لوگوں کو تفریح طبع کی خاطر آئندہ بھی ایسے ہی ایونٹ منعقد کئے جائیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -