کرکٹ لیگ کے سپانسر بھاگنے پر سعید اجمل سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی یوگنڈا میں پھنس گئے، بھاگنے والے سپانسرز نے جاتے جاتے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا شرمناک کام بھی کردیا کہ آپ کو بھی شدید غصہ آجائے گا

کرکٹ لیگ کے سپانسر بھاگنے پر سعید اجمل سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی یوگنڈا میں ...
کرکٹ لیگ کے سپانسر بھاگنے پر سعید اجمل سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی یوگنڈا میں پھنس گئے، بھاگنے والے سپانسرز نے جاتے جاتے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا شرمناک کام بھی کردیا کہ آپ کو بھی شدید غصہ آجائے گا

  

کمپالا (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپانسرز تو بھاگے لیکن جاتے جاتے کھلاڑیوں کی ٹکٹس بھی کینسل کراگئے جس کی بنا پر پاکستانیوں سمیت 22 کھلاڑی یوگنڈا میں پھنس گئے ہیں۔ جادوگر سپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے معاوضہ نہ ملنے پر لیگ کا بائیکاٹ کیا، انہیں کسی قسم کے مسائل نہیں ہیں اور وہ آج (جمعرات کو) پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یوگنڈا میں ہونے والی ایفرو ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ۔ لیگ میں اکثر غیر ملکی کرکٹرز پاکستان کے تھے جبکہ ویسٹ انڈیز، بھارت اور امریکا کے علاوہ مقامی کھلاڑیوں نے بھی لیگ میں شرکت کی۔پاکستان کے کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز تیسرے درجے کے تھے جن کی تعداد22 بتائی جاتی ہے۔

ٹورنامنٹ میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب اس کے سپانسرز بھاگ گئے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایئر پورٹ پر موجود ہوٹل میں 8،8 کھلاڑی دو کمروں میں رہ رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو معاوضہ بھی نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے پاس پیسے ختم ہوگئے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کرکٹر سعید اجمل نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ یوگنڈا میں کرکٹ لیگ کھیلنے آئے تھے لیکن سپانسر بھاگ گئے اور جاتے جاتے ٹکٹس بھی کینسل کروا گئے جس کی وجہ سے مشکل پیش آئی تاہم انہیں پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور وہ آج (جمعرات) کو پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔

پاکستان کے جو کھلاڑی یوگنڈا میں پھنسے ہوئے ہیں ان میں اسٹار کرکٹر سعید اجمل، ٹیسٹ کرکٹرعمران خان جونیئر،یاسر حمید اور انٹرنیشنل کرکٹر مختار احمد بھی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -