’’عدلیہ بے بس ہوگئی ہے تو فوراً ہی ۔ ۔ ۔‘‘شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ جج صاحبان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

’’عدلیہ بے بس ہوگئی ہے تو فوراً ہی ۔ ۔ ۔‘‘شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ جج ...
’’عدلیہ بے بس ہوگئی ہے تو فوراً ہی ۔ ۔ ۔‘‘شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ جج صاحبان بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عدلیہ اور اداروں کو گالی دینے والے سڑکوں پر نکلے تو ہم ان کے سامنے کھڑے ہوں گے، اینٹ سے اینٹ بجانے والا گارے اور مٹی کو ملا کر اینٹ سے اینٹ ملانا جانتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ اگر بے بس ہوگئی ہے تو استعفے دے کر گھروں کو جائیں،ملک میں انارکی پھیل جائے گی۔ عوام کو عدلیہ، فوج پر اعتماد ہے لیکن اگر انہوں نے ’’ستو‘‘ پی لئے ہیں تو اللہ حافظ۔

براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اداروں کو ساتھ ملا کر وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے۔ اوپر سے نواز شریف کو کہتا ہے کہ تم میرے وزیراعظم ہو لیکن اندر خانے وہ مکمل تبدیل ہوچکا ہے۔ چینی حکومت کو کہتا ہوں کہ اگر عمران خان کی حکومت آئی اور میں اس کے ساتھ ہوا تو ہم مکمل تفتیش کرکے قرضہ قبول کریں گے، ورنہ ہم ایک روپیہ بھی نہیں دیں گے۔ چین میں 400لوگوں کو پھانسی ہوئی لیکن یہاں صرف 10 لوگوں کو پھانسی ہوئی تو باقی سب ٹھیک ہوجائے گا،اگلی حکومت ہماری ہوگی ، عدلیہ اور اداروں کو گالی دینے والے اب حکومت میں نہیں آئیں گے، ن لیگ گلی سڑی سبزی ہے جسے جانور بھی منہ نہیں مار، یہ فوجی گھوڑے پر سوار ہونے والے ہیں۔ یہ ضیاء الحق کی نرسری میں پیدا ہونے والے ہیں، پی ٹی آئی اور ڈاکٹر طاہرالقادری بھی نواز شریف کے سامنے کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔ ۔ ۔۔ نیب کا وہ سربراہ جس نے چینی مافیا کے خلاف انکوائری شروع کردی تو صدر جنرل مشرف نے فوراً انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا،لیکن حقیقت تک پہنچنے کے لئے نیب سربراہ نے وہ کردکھایا کہ ایوان صدر میں کھلبی مچ گئی

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ آصف زرداری بہت ماہر سیاستدان ہیں۔ اینٹ سے اینٹ بجانے والا گارے اور مٹی کو ملا کر اینٹ سے اینٹ لگانا جانتا ہے، خواہش ہے وقت پر انتخابات ہوں لیکن ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔ عوام نے اپنے ووٹ سے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیتے ہیں۔ نواز شریف نے ایک آدمی میرٹ پر بھرتی نہیں کیا، صرف وفاداری دیکھی ہے،نیب کے پراسیکیوٹر شریف فیملی کے خلاف کچھ نہیں کھولیں گے ۔یہ دوسرے ملکوں میں جائیدادیں دھڑا دھڑ بیچ رہے ہیں۔شیخ رشید کاکہناتھاکہ 2018ء میں پاکستان میں تبدیلی کا سال ہوگا، جمہوریت کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -سیاست -