اورنج ٹرین منصوبے پرپورے صوبے کے فنڈز لگائے جارہے ہیں:پرویزالہی

اورنج ٹرین منصوبے پرپورے صوبے کے فنڈز لگائے جارہے ہیں:پرویزالہی
اورنج ٹرین منصوبے پرپورے صوبے کے فنڈز لگائے جارہے ہیں:پرویزالہی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنما چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے ہرمنصوبے میں کرپشن کے ریکارڈ ہیں اورنج ٹرین منصوبے پرپورے صوبے کے فنڈز لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے عوام میں احساس محرومی بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں منی سدرن لوپ پرایک بھی حکم امتناعی نہ آیا، ہم نے رنگ روڈ سدرن لوپ پانچ سال میں مکمل کیا لیکن خادم اعلی نے اس کے توسیعی منصوبے پر 10سال لگادیے۔پرویزالہی کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے ہر منصوبے میں کرپشن ہے جس پر کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -