طاہرالقادری کا ہر فیصلہ قبول، آل پارٹیزکانفرنس میں بھرپورطریقے سے شرکت کریں گے:شیخ رشید

طاہرالقادری کا ہر فیصلہ قبول، آل پارٹیزکانفرنس میں بھرپورطریقے سے شرکت کریں ...
طاہرالقادری کا ہر فیصلہ قبول، آل پارٹیزکانفرنس میں بھرپورطریقے سے شرکت کریں گے:شیخ رشید

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز پریس کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے ہمیں ان کا ہر فیصلہ منظور ہے ، عمران خان بھی طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کا کوئی امکان نہیں،28 دسمبرکوآل پارٹیزکانفرنس ہوگی:طاہرالقادری

لاہورمیں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ پریس کا نفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف عالمی ایجنڈے کے تحت ملک کوتباہ کرناچاہتے ہیں، شریف برادران ڈبل گیم کھیل رہے ہیں دونوں بھائیوں نے رام اور شام فلم لگائی ہوئی ہے۔شیخ رشید کہتے ہیں کہ عدلیہ کوللکارنے سے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا حدیبیہ پیپرملز کیس تمام جرائم کی ماں ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں،اگراسحاق ڈاراتنے ہی پاک صاف ہیں تو وطن واپس آجائیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز اور اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -سیاست -