وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے درمیان ایسی بات پر اتفاق ہوگیا کہ مولانا فضل الرحمان کی تشویش میں اضافہ ہو جائے گا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے درمیان ایسی بات پر اتفاق ہوگیا کہ ...
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے درمیان ایسی بات پر اتفاق ہوگیا کہ مولانا فضل الرحمان کی تشویش میں اضافہ ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے صدر نواز شریف کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ فاٹا کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماﺅں کے تحفظات دور کیے جائیں گے ۔
تفصیل کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔جاتی امرا میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف سمیت دیگر رہنما شریک تھے ۔اس دوران فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام اور فاٹا اصلاحات بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعدفاٹا معاملے پرمولانا فضل الرحمان اوردیگرکے تحفظات دورکرنے پراتفاق ہوا ۔اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ، 2018کا الیکشن نواز شریف کی قیادت میں ہی لڑیں گے ۔دوسری جانب نواز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ،ٹارگٹڈ احتساب قوم کو کسی صورت قبول نہیں ۔نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ عوام اور کارکنوں سے رابطے میں تیزی لائی جائے ۔
واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فاٹا اصلاحات بل پر ڈیڈ لاک برقرار ہے اور آج بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل پیش نہ کیے جانے پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آو¿ٹ کیا۔گزشتہ روز وزیراعظم کے چیمبر میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی خواہش پر آرمی چیف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے فاٹا اصلاحات پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیاتھا ۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -