اہم عرب ملک کے وزیر خارجہ ٹرمپ کی زبان بولنے لگے ، ایسا بیان دے دیا کہ بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا

اہم عرب ملک کے وزیر خارجہ ٹرمپ کی زبان بولنے لگے ، ایسا بیان دے دیا کہ بڑی جنگ ...
اہم عرب ملک کے وزیر خارجہ ٹرمپ کی زبان بولنے لگے ، ایسا بیان دے دیا کہ بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا

  

منامہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارلخلافہ قرار دیئے جانے کے بعد پوری دنیا کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج اس حوالے سے ووٹنگ بھی کرا رہی ہے مگر مسلم ملک بحرین کے وزیر خارجہ نے امریکی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے القدس کے مسئلے کوثانوی مسئلہ قرار دے دیا ہے ۔

جمہوریت کا دعویدار امریکہ ڈالروں کے زور پر ممالک کی خواہشات خریدنے کے لئے کوشاں ، اس بار دنیا ٹرمپ کو ضرور سبق سکھائے گی: طیب اردگان

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے لئے یہ بات قطعا مددگار ثابت نہیں ہوگی کہ ہم ایک ثانوی مسئلے کے لئے امریکہ کے ساتھ جنگ مول لیں ، جبکہ ہمیں واضح اور موجود ہ خطرے ایران سے نپٹنے کے لئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح نہیں کیا کہ کون سا ثانوی مسئلہ ہے مگر امریکی صدر کے گذشتہ روز کے بیان کے تناظر میں دیکھا جائے تو بحرینی وزیر خارجہ نے مسلم ممالک کو القدس کے معاملے پر خبردار کرتے ہوئے امریکا کا ساتھ دینے کا پیغام دیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -