سکھر کے ہسپتال میں لائی گئی خاتون کے ساتھ ڈاکٹروں نے ایسا کام کردیا کہ خاتون اور نومولود دونوں ہی جان کی بازی ہار گئے

سکھر کے ہسپتال میں لائی گئی خاتون کے ساتھ ڈاکٹروں نے ایسا کام کردیا کہ خاتون ...
سکھر کے ہسپتال میں لائی گئی خاتون کے ساتھ ڈاکٹروں نے ایسا کام کردیا کہ خاتون اور نومولود دونوں ہی جان کی بازی ہار گئے

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھر کے سول ہسپتال میں ایک خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا مگر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے کسی نے بھی اس خاتون کی طرف توجہ نہیں اور مسیحاﺅں کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے خاتون اور اس کا نومولود بچہ دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

اہم عرب ملک کے وزیر خارجہ ٹرمپ کی زبان بولنے لگے ، ایسا بیان دے دیا کہ بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا

غوث پور کے ڈاکٹرز نے  نواحی گاﺅں سید محمد شاہ بھڑو کی رہائشی روز خاتون کی تشویشناک حالت کی وجہ سے آپریشن کے لئے  فوری طور پر سکھر لے جانے کا کہا مگر جب خاتون کو سول ہسپتال لایا گیا تو کوئی ڈاکٹر اور نرس موجود نہیں تھی ، ہڑتال ہونے کی وجہ سے کسی بھی ڈاکٹر نے خاتون کی جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے روز خاتون اور اس کا بیٹا دونوں جاں بحق ہوگئے۔خاتون کے لواحقین نے صوبائی وزیر صحت اور دیگر ذمہ دار افراد سے ان ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا خاتون کی دیکھ بھال نہیں کی اور وہ جان کی بازی ہار گئی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز اور اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ سکھر کے گورنمنٹ انور پراچہ ہسپتال اور سول ہسپتال کے ڈاکٹر گذشتہ پانچ دنوں سے انور پراچہ ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر احمد اقبال کی گرفتار ی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، اس احتجاج کی وجہ سے روازنہ سینکڑوں مریض خوار ہو رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -