’ایئرپورٹ پر میں نے اس جوڑے کو لڑتے دیکھا، آدمی اپنی محبوبہ سے کہہ رہا تھا مجھے بہت شرمندگی ہو گی اگر تم۔۔۔‘ خاتون نے سوشل میڈیا پر ایسا واقعہ سنادیا کہ مردوں کو بھی یقین نہ آئے

’ایئرپورٹ پر میں نے اس جوڑے کو لڑتے دیکھا، آدمی اپنی محبوبہ سے کہہ رہا تھا ...
 ’ایئرپورٹ پر میں نے اس جوڑے کو لڑتے دیکھا، آدمی اپنی محبوبہ سے کہہ رہا تھا مجھے بہت شرمندگی ہو گی اگر تم۔۔۔‘ خاتون نے سوشل میڈیا پر ایسا واقعہ سنادیا کہ مردوں کو بھی یقین نہ آئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ایک لڑکی نے ایئرپورٹ پر ایک جوڑے کو لڑتے دیکھا اور سوشل میڈیا پر اس لڑائی کی ایسی وجہ بیان کر دی کہ سن کر ہر کوئی انگشت بدنداں رہ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے اپنے ٹوئٹرہینڈل @mzbat پر بتایا کہ ”میں کیلیفورنیا میں ایک ایئرپورٹ پر بیٹھی تھی۔ میرے ساتھ والی نشستوں پر ایک لڑکا اور اس کی گرل فرینڈ بیٹھے تھے اور دونوں میں آمدنی پر لڑائی ہو رہی تھی۔لڑکی کو اس کے آفس میں پرموشن ملی تھی لیکن لڑکا اس سے لڑائی کر رہا تھا کہ وہ پرموشن لینے سے انکار کر دے۔ لڑکا اپنی محبوبہ کو کہہ رہا تھا کہ ’اگر تمہاری آمدنی مجھ سے زیادہ ہو گئی تو مجھے شرمندگی اٹھانی پڑے گی، اس لیے ترقی لینے سے انکار کر دو، اور اسی تنخواہ پر کام جاری رکھو۔‘

لڑکی نے مزید بتایا کہ ”لڑکا لڑکی پر خوب چلا رہا تھا اور وہ بیٹھی رو رہی تھی اور بار بار کہہ رہی تھی کہ ’میں ایسا کچھ نہیں کروں گی جو ہمارے رشتے پر اثرانداز ہو۔‘لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو یہ بھی باور کرا دیا کہ ’ایک بار ہماری شادی ہوجائے تو پھر تم بالکل نوکری نہیں کرو گی بلکہ گھر بیٹھو گی اور بچے پالو گی۔‘جب لڑکی نے گھر بیٹھنے اور بچے پالنے والی بات سنی تو اس نے اپنے آنسو پونچھے، اپنا بورڈنگ پاس لڑکے کی گود میں پھینکا اور ایئرپورٹ سے واپس چلی گئی۔ اس کے بعد لڑکا بدستور انتہائی غصے میں تھا اور موبائل فون نکال کر میسیج کرنے لگا، یقینا وہ اسی لڑکی کو میسیج کر رہا ہو گا۔“ٹوئٹر پر یہ واقعہ سن کر ہزاروں صارفین لڑکی سے اظہار ہمدردی کر رہے ہیں۔ ان میں سے اکثر کا کہنا ہے کہ اس نے بہتر کیا، ایسے لڑکے کے ساتھ اسے تعلق رکھنا ہی نہیں چاہیے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -