دنیا کا وہ پہلا آدمی جسے مردانہ طاقت کی زیادتی نے معذور بنادیا
میکسیکو سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر مرد، مردانہ قوت میں اضافے کے متلاشی رہتے ہیں لیکن آپ یہ سن کر دم بخود رہ جائیں گے کہ میکسیکو میں ایک شخص کی حد سے بڑی مردانگی نے ہی اسے معذور بنا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 54سالہ روبیرٹو ایسکوئیویل کیبریرا نامی یہ شخص میکسیکو کے شہر سالٹیلو کا رہائشی ہے اور اس کی مردانہ طاقت غیر معمولی حد تک زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے روبیرٹو کو چلنے پھرنے میں بھی انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ تقریباً لنگڑا ہو چکا ہے۔ میکسیکو حکومت نے بھی اسے سرکاری طور پر معذور قرار دے رکھا ہے اور اسے معذوروں کی مراعات ادا کرتی ہے۔
حکومت کی طرف سے روبیرٹو کو مردانگی میں کمی کرانے کی پیشکش کی گئی لیکن اس نے انکار کر تے ہوئے اس شرمناک خواہش کا اظہار کر دیا کہ وہ امریکہ کی فحش فلم انڈسٹری میں کام کرنا چاہتا ہے۔روبیرٹو کا کہنا ہے کہ ”مردانگی بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے نہ میں یونیفارم پہن سکتا ہوں اور نہ ہی تیز چل سکتا ہوں، جس کی وجہ سے کوئی کمپنی مجھے نوکری نہیں دیتی۔“
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں