محمد بن سلمان نے ایسے ملک جانے کا اعلان کردیا کہ دنیا بھر میں کھلبلی مچ گئی
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی فیصلے کے بعدواشنگٹن کو دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ، جبکہ سعودی عرب کو اس حوالے سے اہم مقام حاصل ہو گیا ہے، اب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اگلے سال دورہ برطانیہ کی خبر سامنے آگئی ہے،اپنے دورے میں سعودی ولی عہد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوگی۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے سال برطانیہ کا دورہ کریں گے اور اس دورے کا فیصلہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد کیا گیا ہے۔ حکومت برطانیہ سعودی ولی عہد کا اپنی سرزمین پر تپاک اسقبال کرے گی۔مشرق وسطیٰ کی حالیہ بدلتی ہوئی صورت حال ، مسئلہ فلسطین اور سعودی عرب و ایران کے تعلقات کے تناطر میں اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے نومبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں برطانیہ نے شدت پسندی کے خلاف اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا تھا۔
لائیو ٹی وی پروگرامز اور اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں