منہ سے بدبو آنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ سائنسدانوں نے پہلی بار دریافت کرلیا، ماں باپ پر الزام لگادیا، ناقابل یقین وجہ

منہ سے بدبو آنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ سائنسدانوں نے پہلی بار دریافت کرلیا، ماں ...
منہ سے بدبو آنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ سائنسدانوں نے پہلی بار دریافت کرلیا، ماں باپ پر الزام لگادیا، ناقابل یقین وجہ

  

سان فرانسسکو(نیوز ڈیسک)منہ سے بدبو آنا ایک ایسا پریشان کن مسئلہ ہے کہ اس کے شکار افراد کسی کے پاس اٹھنے بیٹھنے سے بھی کترانے لگتے ہے۔ اس مصیبت میں مبتلا شخص ہمیشہ یہی سوچتا رہتا ہے کہ آخر اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے، اور اس بدبو کے خاتمے کے لئے طرح طرح کے ٹوٹکے بھی استعمال کرتا ہے لیکن کامیابی نہیں ہوتی۔ کامیابی ہو بھی کیسے کیونکہ جب اصل وجہ کا ہی پتا نا ہو تو مسئلہ کیسے حل ہو؟ جی ہاں، سائنسدانوں کا یہی کہنا ہے کہ منہ سے بدبو آنے کی اصل وجہ کا انکشاف پہلی بار سامنے آیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں کی حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ منہ کی بدبو کا تعلق والدین سے وراثت میں ملنے والے جینز سے ہے۔ جینز کی ایک میوٹیشن (بگاڑ) کی وجہ سے پروٹین کی ایک مخصوص قسم میں تبدیلی پیدا ہوجاتی ہے جو سانس کی بدبو کا سبب بنتی ہے۔

منہ یا سانس کی نالی میں بیکٹیریا کی زیادہ مقدار جمع ہوجانے سے بھی بدبو کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے لیکن یہ عارضی نوعیت کا ہوتا ہے، جسے ختم کرنا ممکن ہوتا ہے۔ اس کے برعکس اگر جینز کی میوٹیشن کی وجہ سے منہ سے بدبو آتی ہے تو اس کا حل جینیاتی علاج کے علاوہ ممکن نہیں۔

عارضی طور پر منہ کی بدبو ناشتہ نہ کرنے، میٹھی اشیاءکا زیادہ استعمال کرنے اور دانتوں کی صفائی نہ کرنے جیسی وجوہات کی بناءپر پیدا ہو سکتی ہے۔ ان عادات کو تبدیل کر کے اس عارضی نوعیت کی بدبو کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ مستقل بدبو کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

تعلیم و صحت -