بجلی کے نئے ڈیجیٹل میٹرز ناقص معیار کے ہیں،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی عالمی معیار کے ڈ یجیٹل میٹرزآئی ایس اوسرٹیفائیڈاداروں سے لیتے ہیں:ترجمان کے ا لیکٹرک

بجلی کے نئے ڈیجیٹل میٹرز ناقص معیار کے ہیں،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی عالمی ...
بجلی کے نئے ڈیجیٹل میٹرز ناقص معیار کے ہیں،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی عالمی معیار کے ڈ یجیٹل میٹرزآئی ایس اوسرٹیفائیڈاداروں سے لیتے ہیں:ترجمان کے ا لیکٹرک

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بجلی کے نئے ڈیجیٹل میٹرز ناقص معیار کے ہیں نیپرا کے الیکٹرک کی جانب سے ناقص میٹروں کی تنصیب کا فوری نوٹس لے جبکہ اس کے جواب میں ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ عالمی معیار کے ڈ یجیٹل میٹرزآئی ایس اوسرٹیفائیڈاداروں سے لیتے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پرامریکی فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جاری

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ڈیجیٹل میٹرزسے متعلق بڑھتی ہوئی شکایات کے حوالے سے کہنا تھا کہ کے الیکٹرک صارفین سے جبراً میٹر تبدیلی کے اخراجات وصول کرتی ہے،کے الیکٹرک نیپرا قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے جبکہ نیپرا صارفین کے حقوق کے تحفظ کے بجائے خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔اس حوالے اپنا رد عمل دیتے ہوئے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ادارہ عالمی معیار کے ڈ یجیٹل میٹرزآئی ایس اوسرٹیفائیڈاداروں سے لے رہا ہے ،پرانے میٹرزتبدیل کرنے کے کو ئی چارجزنہیں لیے جاتے جبکہ پسماندہ علاقوں میں نئے میٹرزکم قیمت اورآسان اقساط پردیے جاتے ہیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -