”امریکہ کہ بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا “اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان نے زور دار بیان دے دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ امریکہ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا

”امریکہ کہ بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا “اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان نے زور ...
”امریکہ کہ بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا “اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان نے زور دار بیان دے دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ امریکہ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین کے لوگوں کی آخری امید ہے ٹرمپ کا فیصلہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ دنیا برائے فروخت نہیں ، فلسطینی عوام کی قانونی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ اورپاکستان قرارداد کی حمایت میں ووٹ دے گا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ سیکیورٹی کونسل میں قراردادکوویٹوکرناامریکا کی بڑی غلطی تھی، اس طرح کے رویے سے قیام امن کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہوگا۔ فلسطینیوں کی حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کابنیادی حصہ ہے اور پاکستان فلسطینیوں کےساتھ کھڑا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔  ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اوران کے جائزمطالبات کے حق میں ہیں، آج کے ا جلاس سے ا مریکی فیصلے کےخلاف واضح پیغام جائے گا،، دوریاستی حل کے علاوہ فلسطینی مسئلے کاکوئی حل قابل قبول نہیں ہوگا، مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت بدلنے والا کوئی منصوبہ قابل قبول نہیں

مزید :

اہم خبریں -قومی -