پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے ڈرتا ہے:ملیحہ لودھی

پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے ڈرتا ہے:ملیحہ لودھی
پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے اور نہ ہی دھمکیوں سے ڈرتا ہے:ملیحہ لودھی

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکی امداد اپنے مفادات کیلیے ہوتی ہے وہ مفت میں امداد نہیں دیتا،پاکستان نہ پیسوں کا بھوکا ہے اور  نہ ہی دھمکیوں سے ڈرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے امریکی فیصلہ مسترد کردیا ، رکن ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ دے دیا

نجی چینل ”جیو نیوز“کے پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو دنیا کی پارلیمنٹ کہا جاتا ہے، اگر دنیا کی پارلیمنٹ میں امریکا کیخلاف ووٹ پڑا ہے تو یہ امریکا کیلیے ٹھوس پیغام ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر پارلیمنٹ اور سینیٹ کی ترجمانی کی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -