اقوام متحدہ میں امریکہ کی القدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد کی منظوری،شہباز شریف بھی میدان میں آگئے

اقوام متحدہ میں امریکہ کی القدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے خلاف ...
اقوام متحدہ میں امریکہ کی القدس کواسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد کی منظوری،شہباز شریف بھی میدان میں آگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا اقوام متحدہ میں امریکہ کی جانب سے   القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظورہونے پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کے ا جلا س میں امریکی فیصلے کومستردکردیاگیا،امریکاکو اپنے غلط فیصلوں کو واپس لیناچاہیے، سپرپاوربھی عالمی برادری سے خو دکوعلیحدہ کرنےکی متحمل نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے اقوام متحدہ میں امریکہ کا القدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد یکطرفہ فیصلے کے ساتھ منظور کی گئی ،قراردادکے حق میں 128اور مخالفت میں امریکہ و اسرائیل سمیت 9ممالک نے ووٹ دیا ۔اس سے قبل سلامتی کونسل میں امریکہ کا یہ اقدام بری طرف پٹ چکا ہے جہاں 15میں سے 14ارکان نے اس کے خلاف ووٹ ڈالا تھا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -