فیس آئی ڈی والے فون کو مالک کی مرضی کے بغیر ان لاک کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

فیس آئی ڈی والے فون کو مالک کی مرضی کے بغیر ان لاک کرنے کا طریقہ سامنے آگیا
فیس آئی ڈی والے فون کو مالک کی مرضی کے بغیر ان لاک کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز میں فیس آئی ڈی لاک کا فیچر بھی ہوتا ہے جس کے ذریعے صارف اپنے چہرے کے ذریعے فون کا ’اَن لاک‘ کرتا ہے۔ اب اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے مالک کی مرضی کے بغیر بھی اس کا فون اَن لاک کرنے کا طریقہ سامنے آ گیا ہے۔ یہ طریقہ فوربز نے رپورٹر تھامس بریوسٹر نے دریافت کیا ہے۔ تھامس نے ایک تجربہ کیا جس میں اس نے تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے اپنے چہرے کی نقل تیار کی اوراس کے ذریعے مختلف سمارٹ فونز کو ان لاک کرنے کی کوشش کی۔
تجربے میں تھامس نے جتنے اینڈرائیڈ فون استعمال کیے وہ اس نقلی چہرے کو اصلی سمجھ بیٹھے اور ان لاک ہو گئے۔ تاہم آئی فون ایکس نے مزاحمت کی اور ان لاک نہیں ہوا۔ اس نے پہچان لیا کہ یہ وہ چہرہ نہیں ہے جو اس کے سسٹم میں محفوظ ہے۔ تھامس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سمارٹ فونز کا یہ فیچر صارف کے چہرے کے عوارض پر انحصار کرتا ہے اور کیمرے کے ذریعے انہیں دیکھ کر اس کے اصلی کا نقلی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے فون کو ان لاک کرتا ہے۔ اینڈرائیڈ فونز تھری ڈی پرنٹر سے نکالے پرنٹ سے دھوکا کھا گئے اور اسے اصلی چہرہ سمجھ کر ان لاک ہو گئے۔تھامس کا کہنا تھا کہ ”اسی طرح انگلی کے نشان کے ذریعے بھی فون کو دھوکا دیا جا سکتا ہے اور کسی شخص کی مرضی کے بغیر اس کا فون ان لاک کیا جا سکتا ہے۔ اب لوگ ’پاس ورڈز‘ کے طریقے کو ترک کر چکے ہیں لیکن درحقیقت یہی ایک طریقہ ہے جو سب سے زیادہ محفوظ ہے اور آپ کے فون کو آپ کی مرضی کے بغیر ان لاک ہونے سے بچا سکتا ہے۔“