بسنت کا اعلان نہ کرتے تو ثقافت کا دشمن قرار دیا جاتا: فیاض الحسن چوہان

بسنت کا اعلان نہ کرتے تو ثقافت کا دشمن قرار دیا جاتا: فیاض الحسن چوہان
بسنت کا اعلان نہ کرتے تو ثقافت کا دشمن قرار دیا جاتا: فیاض الحسن چوہان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اگر بسنت کا اعلان نہ کیا جاتا تو حکومت کو ثقافت کا دشمن قرار دیا جاتا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بسنت کے حوالے سے عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول ہوگا۔ بسنت کے اعلان کے بعد تنقید کی جارہی ہے لیکن اگر بسنت کا اعلان نہ کرتے تو ثقافت کا دشمن قرار دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے اہلخانہ کو 4 لاکھ کا ہیلتھ انشورنس کارڈ دیں گے،تھیٹر سے مافیا کا صفایا کریں گے، کرپٹ اور چور مجھے نہیں خرید سکتے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے فروری  کے مہینے میں لاہور میں بسنت کا تہوار منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر بعض لوگوں کی جانب سے خوشیاں منائی جارہی ہیں لیکن اکثر لوگ اسے خونی کھیل قرار دے رہے ہیں۔ بسنت کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی ہے جو سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے۔

مزید : ادب وثقافت /تفریح /علاقائی /پنجاب /لاہور