ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے سابق سربراہ بھتیجے سمیت جاں بحق

ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے سابق سربراہ بھتیجے سمیت جاں بحق
ٹانک میں فائرنگ سے امن کمیٹی کے سابق سربراہ بھتیجے سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹانک میں بس اڈے کے تنازع پر فائرنگ سے امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی بھتیجے سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ  واقعہ میں ایک راہگیر خاتون بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے علاقے کڑی وام میں پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ ترکستان بیٹنی اور ان کا بھتیجا عزیزالرحمان جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے ترکستان بیٹنی کے 4 گارڈز بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کےلئے سول ہسپتال جنڈولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ بس اڈے کے تنازعہ پر پیش آیا،فائرنگ کے واقعہ میں راہگیر خاتون بھی جاں بحق ہو گئی۔