بنوں:لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے پاور ہاوس پر دھاوا بول دیا
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)بنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگوں کی بڑی تعدادسڑکوں پر نکل آئی اور پاور ہاوس پر دھاوا بول دیا اور گیٹ کو توڑ دیا۔
دنیا نیوز کے مطابق بنوں کےعلاقوں بکا کیل اورممندخیل میں گزشتہ کچھ دنوں سے بجلی نہیں آرہی ہے، بارہا شکایات کے باوجود بجلی بحال نہ ہوئی تو لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بنوں پاور ہاوس پر دھاوابول دیا۔اس دوران پاور ہاوس پر پتھراو کیاگیاجبکہ مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا گیا۔صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچی اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کیا۔اس دوران کئی افراد کی حالت غیر بھی ہوگئی۔

