کانوں کی بالیاں چوری کرنے کیلئے بزرگ خاتون کو قتل کرنے والے سفاک ملزمان گرفتار،ایسا واقعہ کہ روح کانپ اٹھے
جام پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی پی او راجن پور چوہدری احسن سیف اللہ کی ہدایت پر جام پور میں معمر خاتون کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ماہ نومبر میں تھانہ صدر جام پور میں ایک معمر خاتون کے اندھے قتل کا وقوعہ پیش آیا جس میں ملزمان نے کان کی بالیوں کی چوری کے لالچ میں ایک بزرگ خاتون کو جان سے مار دیا تھا۔
ایس ایچ او صدر جام پور سیف اللہ جوئیہ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 2نامزد ملزمان کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے سونے کی بالیاں اور 50 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔
ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی جانب سے ایس ایچ او صدر جام پور اور ان کی ٹیم کے لیے سر ٹیفکیٹ اور نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔