ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج(پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج(پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج(پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

حمل

اس وقت مالی صورتحال میں بڑی مشکل دکھائی دے رہی ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ناکامی کا خطرہ ہے۔ چند دن انتظار کر لیں اور صبر سے کام لیں۔

ثور

جو لوگ اپنے گھریلو ماحول میں پریشان ہیں وہ آج سے اس میں بہتری محسوس کرنے لگیں گے۔ اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری  ہوتی دکھائی د ے رہی ہے۔

جوزہ

اس وقت دوسروں کی باتوں میں آنے کی بجائے اپنی عقل سے کام لیں اور کوئی بھی ایسا فیصلہ نہ کریں جو آپ کے لئے باعث پریشانی بنے ابھی وقت خاموشی سے گزارنے کا ہے۔

سرطا ن

آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور مل جائے گا اور جو بات خراب ہو سکتی تھی اب وہ بھی ٹھیک ہو جائے گی آپ کو فکر مند نہیں ہونا۔

اسد

جو لوگ خراب حالات میں بھی شکر ادا کرتے رہے ہیں وہ اب اس کا انعام حاصل کر سکیں گے اس وقت گھر میں برکت اور آسانیاں بحکم اللہ ملنے کے واضح امکانات ہیں۔

سنبلہ

آپ کو آج بھی کسی نہ کسی چیز کا سخت خطرہ ہے اور زائچہ بتا رہا ہے کہ حالات بالکل ٹھیک ہیں اس لئے آپکو اپنے پرانے معاملے کو بھول کر اب نئی طرف دیکھنا ہے۔

میزان

مشکلات میں گھبرانا نہیں صرف اللہ پاک پر بھروسہ کرنا ہے آپ جس بھی الجھن کا شکار ہیں اس سے ضرور نکلیں گے توبہ کر کے اپنے سارے گناہوں کی معافی ضرور مانگیں۔

عقرب

آج کا دن بڑا اہم ثابت ہو سکتا ہے آپ کو اپنے معاملات میں خاطر خواہ بہتری ملنے کا امکان ہے اور ایک رکا ہوا کام حیران کن طریقے سے ہونے کی امید بھی نظر آتی ہے۔

قوس

آپ کی آج ایک ذمہ داری بڑھ سکتی ہے اور خواہش مند افراد کے تبادلے کا بھی امکان موجود ہے جو لوگ کسی بھی قسم کی قانونی مشکل کا شکار ہیں وہ ان شاء اللہ ضرور نکلیں گے۔

جدی

آپ کو آج اپنے لئے آسان راستہ ملے گا آپ کے لئے کچھ رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا اور جو لوگ اپنے گھر میں کچھ تبدیلی چاہتے ہیں ان کے لئے بھی اچھی خبریں ہیں۔

دلو

آپ کیا کر رہے ہیں کس جگہ غلطی ہو رہی ہے آپ کو اندازہ بھی ہے کیوں اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں آج صرف حکمت سے چلنا ہے لاپرواہی بالکل نہیں کرنی۔

حوت

جو آپ کے ہاتھوں میں ہے صرف اس کا وعدہ کریں اور بلا وجہ جھوٹ بول کر عزت بنانے کی بالکل کوشش نہ کریں۔ آپ شاید غلط راستے پر سفر کر رہے ہیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -