سسرالیوں نے بہو کو پھانسی دیدی‘ خاموشی سے تدفین کی کوشش فلاپ
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) غیرت کے نام پر سسرالیوں نے بہو کو گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دیدی قتل کوچھپانے کے لئے سسرالیوں کی بہو کی تدفین کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب موضع عبداللہ پور کی رمضان سپل میں چار بچوں کی ماں سومری مائی کی تدفین کی جارہی تھی کہ اسی دوران پولیس کواطلاع دی گئی کہ تدفین کی جانیوالی خاتون کو سسرالیوں نے قتل کیا ہے جس پر پولیس کی نفری نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تدفین روک کر مقتولہ کی لاش(بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)
کی جانچ پڑتال کی تو قتل ہونیوالی سومری مائی کے گلے پر رسی کانشان موجود تھاجسے پھانسی دے کر قتل کیا گیا تھا اس موقع پر سسرالیوں نے پولیس کودیکھ کر دفنانے بارے موقف اختیار کیا کہ ان کی بہو نے گھریلو ناچاقی کے باعث خود کشی کی ہے تاہم پولیس نے لاش کو فوری طور پر تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر پولیس تھانہ اقبال آباد نے بتایا کہ دیور کو شبہ تھا کہ اسکی بھابھی سومری مائی نے اسی علاقہ کے رہائشی شخص سے تعلقات استوار کررکھے ہیں جسے اسی شبہ پر قتل کیا گیا ہے اس موقع پر متقولہ کے ورثا جوکہ سندھ کے رہائشی ہیں نے پوسٹ مارٹم کے موقع پر ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی بیٹی کے قتل میں ملوث سسرالیوں کو بھی سرعام پھانسی دی جائے۔
فلاپ