کورونا کی شکار اداکارہ کریتی سینن نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

کورونا کی شکار اداکارہ کریتی سینن نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
کورونا کی شکار اداکارہ کریتی سینن نے مداحوں کو خوشخبری سنادی
سورس: Instagram/kritisanon

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فلم ہیرو پنتی سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے عالمی وبا کورونا کو شکست دیدی۔
 میڈیا رپورٹ کے مطابق کریتی سینن نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی اور بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔کریتی سینن نے اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام تر لوگوں کا بھی شکریہ کیا جنہوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی تھیں۔
واضح رہے کہ بھارت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، تازہ اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں 1 کروڑ سے زائدافراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ بالی ووڈاداکار بھی کورونا سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکےجن میں امیتابھ بچن، ان کی بہو ایشوریہ، بیٹا ابھیشک کے علاوہ ورون دھون اور دیگر شامل ہیں۔

مزید :

تفریح -