خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بعد اب ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی وینٹی لیٹر خراب، خاتون کی جان چلی گئی

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بعد اب ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی وینٹی لیٹر ...
خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بعد اب ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی وینٹی لیٹر خراب، خاتون کی جان چلی گئی

  

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بعد اب ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹر خراب ہونے سے کورونا سے متاثرہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے لواحقین نے ایوب میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ شور شرابا اور احتجاج کو دیکھ کر ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر بھاگ گئے۔
اسپتال انتظامیہ کی طرف سے کورونا وارڈ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ 57 سالہ مسز جاوید تین روز سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نوٹس لے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی خیبر پختونخوا میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے کورونا وارڈ اور آئی سی یو میں زیرعلاج 6 مریض زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔