مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا اہم عہدیدار دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کرگیا

مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا اہم عہدیدار دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال ...
مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا اہم عہدیدار دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کرگیا

  

ساہیوال (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات انتقال کر گئے۔
جیو نیوز کے مطابق حافظ حبیب اللہ چیمہ کے خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حافظ حبیب کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔
جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا شیر زمان نے حافظ حبیب اللہ چیمہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جے یو آئی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء42 بارہ ایل چیچہ وطنی میں ادا کی جائے گی۔