کراچی سے خیبر تک پاکستانیوں کے لیے روٹی پکانا مشکل ہوگیا

کراچی سے خیبر تک پاکستانیوں کے لیے روٹی پکانا مشکل ہوگیا
کراچی سے خیبر تک پاکستانیوں کے لیے روٹی پکانا مشکل ہوگیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے سبب لوگوں کے لیے روٹی پکانا مشکل ہو گیا۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف شہروں سے پاکستانیوں نے گیس کی بند اور پریشر انتہائی کم ہونے کی شکایت کی ہے۔ پنجاب کے لوگوں نے گیس کی بندش کے بعد ایل پی جی انتہائی مہنگے داموں خریدنے کے متعلق بھی بتایا کہ کس طرح اس کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی ہے۔

ایک شہری کا کہنا تھا کہ ”گیس کی کمی کے باعث گھر، فلیٹ، ہسپتال اور مسجدیں سرد خانے بن گئے ہیں۔ گیس کی کمی کو دیکھتے ہوئے ایل پی جی سلنڈروں کی قیمت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں سے بھی شہریوں نے گیس کی بندش یا پریشر میں کمی کی شکایت کی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -