یوای ٹی  میں پی ایچ ڈی کے اسلامیات کا پیپر لیک آوٹ ہونے  کا معاملہ، ہائرایجوکیشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھالیا

 یوای ٹی  میں پی ایچ ڈی کے اسلامیات کا پیپر لیک آوٹ ہونے  کا معاملہ، ...
 یوای ٹی  میں پی ایچ ڈی کے اسلامیات کا پیپر لیک آوٹ ہونے  کا معاملہ، ہائرایجوکیشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھالیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائر  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وائس چانسلر یوای ٹی  سے پی ایچ ڈی اسلامیات کا پیپر لیک آوٹ ہونے سے متعلق جواب طلب کرلیا ہے۔

اس حوالے سے وائس چانسلر یوای ٹی کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پہلا مراسلہ 12نومبر کو جاری کیا گیا۔لیکن وائس چانسلر  کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا جس پر اب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دوسرا مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔جس میں تین دن کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ پیپر لیک آوٹ ہونے سے متعلق تمام ریکارڈ اور تفصیلات ایچ ای ڈی کو تین دن کے اندر جمع کروایا جائے۔

مزید :

قومی -