انڈر ایشیا کپ، قومی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ 

انڈر ایشیا کپ، قومی کرکٹ ٹیم دبئی روانہ 

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کی اے سی سی انڈر ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوگئی۔ قومی انڈر 19ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے بعد انڈر 19ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز روانہ ہو جائے گی۔قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے اے سی سی انڈر 19ایشیا کپ میں حصہ لے گی جو 23سے 31دسمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم گروپ اے میں شامل ہیں، پاکستان انڈر 19ٹیم 23دسمبر کو افغانستان، 25دسمبر کو بھارت اور 27دسمبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی، ایونٹ کے سیمی فائنلز 30اور فائنل 31دسمبر کو کھیلا جائے گا۔قومی انڈر 19اسکواڈ ایونٹ کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائے گا جہاں وہ آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، ٹورنامنٹ 14 جنوری سے 5 فروری تک کھیلا جائے گا۔قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کی قیادت قاسم اکرم کررہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -