ایشز سیریز، آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف کا میاب 

ایشز سیریز، آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کیخلاف کا میاب 

  

 

ایڈلیڈ(آئی این پی)آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 275رنز سے شکست دے کر ایشز  سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی۔ 468رنز ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم  دوسری اننگز میں 192رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں پر 473رنز بنائے اور اننگز ڈیکلیئر کر دی۔آسٹریلیا کی طرف سے پہلی اننگز میں مارنس لیبوشین نے 103رنز بنائے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 93رنزبنا سکے۔ ایلکس کیری نے 51رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس نے 3 اور جیمز اینڈرسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔  جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 236رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں ناکام ہوئی۔ ڈیوڈ ملان نے 80 اور جو روٹ نے 62 رنز بنائے۔ بین اسٹوکس 34 اور کروس ووکس 24 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک نے 4 اور نیتھن لیون نے 3 جب کہ کیمرون گرین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک وکٹ مائیکل نسر نے حاصل کی۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو فالو آن کرانے کی بجائے 9وکٹوں پر 230رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی اور انگلینڈ کو 468رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز میں ٹریوس ہیڈ 51اور کیمرون گرین 33رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایشز ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کودو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے سیریز کے ابھی 3 میچ باقی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -