بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں شامل ہیں، وسیم اکرم

  بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں شامل ہیں، وسیم اکرم

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بابر اعظم کو پاکستان کی عظیم بیٹنگ کہکشاں کا درخشاں ستارہ قرار دیا جانے لگا،پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی ان کی صلاحیتوں کے گرویدہ  ہوگئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کنگز میں بابر کے ساتھ 3 برس سے کام کررہا ہوں، میں ان کی محنت اور لگن کو پسند کرتا ہوں، وہ کبھی بھی اپنی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوتے اور یہی ایک اچھے لیڈر کی خوبی ہے، ان کی توجہ ہمیشہ اپنے کھیل پر رہتی ہے

، میں ان کی صلاحیتوں سے کافی متاثر ہوں، مجھے یقین ہے کہ وہ اسی طرح اچھا کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ ابھی تک وہ اپنے کھیل کے عروج پر بھی نہیں پہنچے مگر وہ اس وقت دنیا کے بہترین 4 بیٹرز میں سے ایک ہیں، جن میں ویراٹ کوہلی، ڈیوڈ وارنر اور جو  روٹ شامل ہیں۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم اب پاکستان کے عظیم ترین بیٹرز میں شامل ہورہے ہیں، جہاں پہلے ظہیر عباس، جاوید میانداد، سلیم ملک، انضمام الحق، یونس خان اور محمد یوسف شامل ہیں، 21 صدی اب بابر کے نام اور انھوں نے مزید آگے جانا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -