پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب ممبران کا اجلاس

پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب ممبران کا اجلاس

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نو منتخب ممبران کا اجلاس نو منتخب صدر عدنان احسان خان کی زیر صدارات تمام ڈویڑن سے مدعو کیے گئے نو منتخب ممبران کی موجودگی میں جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوا اس موقع پر نومنتخب سیکرٹری جنرل شہزادہ بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے اجلاس میں ہاؤس کی منظور ی کی بعد معظم خان کلیئر کو چیئرمین منتخب کیا گیا،اْن کے ساتھ ہاؤس کی منظوری کے بعد نصرت خان کو سینئر نائب صدر منتخب کر لیا،ایگزیکٹو ممبران میں عباس احمد پونیا،وحید علی، سخاوت علی شاہ، محمد عمر شہزاد، ارباب رفیق، حافظ طاہر محمود اورمہر بشیرکو منتخب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ خزانچی ارباب رفیق کی نجی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے پر ہاؤس کی منظوری کے ساتھ سابقہ خزانچی امجد نواز خان کو اگلے چار سالوں کیلئے خزانچی منتخب کر لیا گیا، جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن کا بھی پہلی بار چناؤ کیا گیا جس پر لیڈی ڈائریکٹر ایڈمن کو منتخب کیا گیا آ خر میں چوہدری اشرف پی آر او منتخب ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین معظم خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اْنہیں اپنی اپنی ڈویڑن میں سائیکلنگ کے فروغ کیلئے محنت کرنے کی تلقین کی اور اجلاس میں اگلے چار سالوں کیلئے صوبے میں سائیکلنگ کی بہتری کیلئے پلاننگ کی گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -