چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوت مار،مزاحمت پر رکشہ  ڈرائیور شدید زخمی

  چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوت مار،مزاحمت پر رکشہ ...

  

     لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا،گلشن اقبال کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیور خالد کو زخمی کر دیا، اقبال ٹاؤن میں چور ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کامران عطا اللہ کے گھر سے 15لاکھ نقدی و موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق کامران عطا اللہ اہلخانہ کیساتھ شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو سامان بکھرا پڑا تھا۔ ڈیفنس بی میں حبیب امان کے گھر سے 6لاکھ کے زیورات اور موبائل فون، مغلپورہ میں سمیع خان کی دکان سے 66ہزار، مسلم ٹاؤن میں سعید اقبال کی دکان سے1لاکھ اور دیگر سامان، راوی روڈ میں سراج کی دکان سے 35 ہزار اور دیگر سامان، شیراکوٹ میں فیصل سے 50ہزار و موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں عبدااللہ سے 35ہزار و موبائل فون، رائیونڈ سٹی میں نثار سے 90 ہزار موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،جنوبی چھاؤنی، شادمان، گارڈن ٹاؤن سے گاڑیاں  جبکہ مزنگ، شاہدرہ، شادباغ، یکی گیٹ، شیراکوٹ، سمن آباد، مانگا منڈی،جوہر ٹاؤن، نشتر کالونی، فیکٹری ایریا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -