شیرا کوٹ پولیس نے شہری کو قتل کرنیوالے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا 

  شیرا کوٹ پولیس نے شہری کو قتل کرنیوالے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا 

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)لاہورانویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو قتل کرنیوالے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبا ل ٹاؤن کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ نے ہمراہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے شہری عامر کے قتل میں ملوث ملزم لبھا کو گرفتار کر لیا ہے۔مقتول عامر نے ملزم لبھا سے تعلقات کے شبہ پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ ملزم لبھا نے عامر کو طلاق دینے کی رنجش پر گلی میں بے دردی سے چھریوں کے وارکر کے قتل کر دیااور سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -