صاف شفاف الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی کو چھپنے کی جگہ بھی نہ ملے، حمزہ شہباز 

صاف شفاف الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی کو چھپنے کی جگہ بھی نہ ملے، حمزہ شہباز 

  

 لاہور(آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے،خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی بری کارکردگی  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سالہ بدانتظامی، مہنگائی، کرپشن اور سبز باغوں کا بدلہ عوام نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لینے کا آغاز کر دیا ہے،حمزہ شہباز  نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے گڑھ پشاور کے میئر کی نشست ہارنے کو اگلے انتخابات کا نوشتہ دیوار سمجھے،اس نا اہل حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر کے چھوڑا ہے اب تو ان کے اپنے بھی اس سچ کو چھپا نہیں پا رہے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عوام اس عذاب سے جلد از جلد چھٹکارا چاہتے ہیں جس کا ایک اظہار بلدیاتی انتخابات کے نتائج کر رہے ہیں، صاف شفاف الیکشن ہوں تو اس جماعت کو منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -