شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پولیس کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزآفس میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کو 15درخواست گذاروں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ 09پولیس اہلکاربھی ڈاکٹر محمد عابد خان کے روبروپیش ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے شہریوں وپولیس اہلکاروں کی درخواستوں پر احکامات صادر کئے۔شہریوں کی جانب سے فراڈ اورمختلف جرائم سے متعلق درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈاکٹر محمد عابد خان نے متعلقہ افسران کو مقررہ ٹائم میں درخواستیں نمٹانے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ذمہ داری ہے۔ تھانوں میں آنے والاہر شہری با عزت اور وی آئی پی ہے۔ تھانوں کی سطح پر شنوائی نہ ہونے کی صورت میں شہری بلاجھجھک دفتر تشریف لائیں۔