فیکٹری ایریا، 12سالہ بچی کرنٹ لگنے کے باعث دم توڑ گئی
لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 12سالہ بچی کرنٹ لگنے کے باعث دم توڑ گئی، پولیس نے لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دی۔ فیکٹری ایریا کے علاقے بندیاں والا پل چونگی امرسدھو میں 12 سالہ آمنہ مشتاق ہائی وولٹیج تار سے چھو جانے کے باعث جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ریسکیو زرائع کے مطابق آمنہ کرنٹ لگنے سے 80 فیصد جھلس چکی تھی۔