ایس ایس پی لیگل شیخ آصف کا تبادلہ، اعزاز میں الوداعی تقریب

ایس ایس پی لیگل شیخ آصف کا تبادلہ، اعزاز میں الوداعی تقریب

  

 لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی لیگل شیخ محمد آصف کے تبادلے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب گز شتہ روز کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو تقریب کے مہمان خصوصی تھے،نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،ایس ایس پی ڈسپلن/ایڈمن اعجاز رشید،ایس پی ہیڈ کوارٹرز اسد ملہی،ڈی ایس پی انٹیلی جنس ریحان جمال،کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے تمام سینئر افسران اور سٹاف کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو  نیایس ایس پی لیگل شیخ آصف کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دی اور آئندہ ذمہ داریوں کی بجا آوری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سی سی پی او لاہور نے قانونی معاملات میں بہترین خدمات اور رہنمائی فراہم کرنے  پرایس ایس پی شیخ محمد آصف کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے ایس ایس پی لیگل شیخ آصف کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ، تحائف اور گلدستہ پیش کیا۔

مزید :

علاقائی -