قومی کرکٹریاسرشاہ پر لڑکی کو ہراساں کرنے، بداخلاقی میں معاونت کا الزام، مقدمہ درج 

  قومی کرکٹریاسرشاہ پر لڑکی کو ہراساں کرنے، بداخلاقی میں معاونت کا الزام، ...

  

لاہور،اسلام آباد(کرائم  رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)قومی ٹیسٹ کرکٹر  یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور بداخلاقی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمے میں 14 سالہ لڑکی کیساتھ بداخلاقی کا انکشاف ہوا ہے،مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو یاسر شاہ کے دوست فرحان نے اسے ٹیکسی میں بیٹھایااورایف الیون فلیٹ پرلے گیا،فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی،مزاحمت کرنے پرمیرے ساتھ گن پوائنٹ پر بداخلاقی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔فرحان نے دھمکی دی کہ کسی سے ذکرکیاتو ویڈیو وائرل کردونگا اورجان سے بھی مار دونگا۔ ایف آئی آر کے مطابق فرحان نے یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی،یاسرشاہ نے کہا کہ وہ شکایت کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا، فرحان نے بعد میں بھی بلیک میل کیا اور بداخلاقی کانشانہ بنایا،فرحان یاسرشاہ سے فون پربات کرواتااور اس سے بھی تعلقات استوار کرنے پر مجبورکرتا۔ایف آئی آر کے مطابق11 ستمبرکو وٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کے بارے میں بتایا تو اس نے مذاق اڑیا اور کہا مجھے کمسن لڑکیاں پسندہیں،یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے،اعلی افسران سے دوستی ہے،جب پولیس درخواست دینے کا کہا تویاسر شاہ نے کہا کہ جوہونا تھا ہوگیا،تمہارے نام پرفلیٹ کرادونگااور18 سال تک تمہارے اخراجات بھی برداشت کروں گا فرحان سے نکاح کرلو۔دوسری جانب اس حوالے سے قومی کرکٹر یاسر شاہ کا مؤقف ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

یاسرشاہ 

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر یاسر شاہ پر 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور  زیادتی میں معاونت کا الزام پر موقف  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمارے علم میں آیا ہے کہ ہمارے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ایک کھلاڑی پر چند الزامات عائد کیے گئے ہیں، پی سی بی فی الحال اس حوالے سے معلومات اکٹھی کررہا ہے اور جب تک اس سلسلے میں مکمل حقائق سامنے نہیں آجاتے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا، واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پی سی بی 

مزید :

صفحہ آخر -