صحافی عزضیز میمن قتل، پی پی پی ایم این اے سید ابرار شاہ، ملک شاہد اکرام عدالت پیشی

 صحافی عزضیز میمن قتل، پی پی پی ایم این اے سید ابرار شاہ، ملک شاہد اکرام ...

  

نوشہروفیروز(آئی این پی)شہید صحافی عزیز میمن مقدمہ قتل کی شنوائی، پی پی پی رکن قومی اسمبلی سید ابرار شاہ اور ملک شاہد اکرام عدالت میں پیش، جواب داخل کرنے کیلئے مہلت طلبکرلی۔ پیر کو محراب پور کے شہید صحافی عزیز میمن کے مقدمہ کی شنوائی ماڈل کرمنل کورٹ نوشہرو فیروز میں ہوئی اور پی پی پی رکن قومی اسمبلی سید ابرار شاہ اور ایڈوکیٹ ملک شاہد اکرام عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو جواب داخل کرنے کتنے کے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے مقدمہ کی شنوائی  28  دسمبر تک ملتوی کردی، شہید صحافی عزیز میمن کے مقدمہ کے مدعی حفیظ الرحمن میمن کی  193  کے تحت عدالت میں پی پی پی رکن قومی اسمبلی سید ابرار شاہ اور ایڈوکیٹ ملک شاہد اکرام کے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ شہید صحافی نے اپنی زندگی میں پی پی پی رکن قومی اسمبلی سید ابرار شاہ اور ایڈوکیٹ ملک شاہد اکرام اور دیگر کیخلاف انکی زندگی کو لاحق خطرات کے متعلق میڈیا اور ویڈیو بیان دیئے تھے جن کو پولیس نے مقدمہ کا حصہ نہیں بنایا ہے اس لیئے شہید صحافی کے بیانات کی روشنی میں دونوں کے نام مقدمہ میں شامل کیئے جائیں۔

عدالت پیش

مزید :

صفحہ آخر -