ڈائریکٹر حج لاہور زاہد محمود ریٹائر ہوگئے

ڈائریکٹر حج لاہور زاہد محمود ریٹائر ہوگئے

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈائریکٹر حج لاہور زاہد محمود ریٹائر ہوگئے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور حاجیوں کے لئے 35 سال تک خدمات انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں سابق ڈائریکٹروں فروغ آفتاب زیدی، سعید احمد ملک اور سلیم اختر کے علاوہ حج ڈائریکٹوریٹ لاہور کے افسران سید مجیب شاہ اور عبدالخالق جاوید، ذکاء اللہ، محمد عارف اور شیخ اختر اور حج ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین نے شرکت کی۔ الوداعی تقریب میں حج ٹرینرز پروفیسر عبد الحمید، محمد مصور، محمد اشفاق، یونس مغل اور ثناء اللہ خان،ڈائریکٹر حج ملتان ریحان عباس کھوکھر اور ڈائریکٹر حج سکھر نور محمد سومرو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

زاہد محمود 

مزید :

صفحہ آخر -