حکومت نے ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ بھی مہنگا کرنے کی تیاری کرلی 

حکومت نے ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ بھی مہنگا کرنے کی تیاری کرلی 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) حکومت نے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس 10سے بڑھا کر15فیصد کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے ٹیلی کام سروسز پرود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10فیصد سے بڑھا کر15فیصد کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سے پاکستان میں ٹیلی کام سروسز اور انٹرنیٹ بھی مہنگا ہوجائے گا۔ پاکستان میں 187ملین ٹیلی کام سروس استعمال کرنے والے افراد میں سے 98فیصد پری پیڈ صارفین ہیں۔حکومت نے 2020-21کے بجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس 12فیصد سے کم کرکے 10فیصد کیا تھا اور ودہولڈنگ ٹیکس 8فیصد تک کم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔پاکستان ٹیلی کام سیکٹر پر ٹیکسوں کی بلند شرح والے ممالک میں شامل ہے۔ جنوبی ایشیا میں پاکستان کا شمار ٹیکسوں کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبرپرکیا جاتا ہے۔

انٹرنیٹ مہنگا

مزید :

صفحہ آخر -